پیاز کی برآمد پر 30 مئی تک پابندی عائد

659

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 مئی 2020 تک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیراعظم کے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کی اس حوالے سے سمری زیر غور آئی جسے کمیٹی نے قبول کر لیا اور پیاز کی برآمد پر تین ماہ 10 روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی وفاق سے پیاز، سرخ مرچوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی درخواست

وزارت نے سمری وزیراعظم آفس کی ہدایت پر اجلاس میں پیش کی تھی۔

اس رپورٹر کو دستیاب ہونے والی دستاویزات کے مطابق، پنجاب حکومت نے وزیراعظم آفس سے گزشتہ ہفتے پیازوں اور سرخ مرچوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی کیوں کہ وہ اس خوف کا شکار ہے کہ ان اجناس کی ممکنہ قلت کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here