ملت ٹریکٹرز کو دوسری سہ ماہی میں 42.44 فیصد کم آمدنی ہوئی

1106

لاہور: ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی  دوسری سہ ماہی تک کی مالی کارکردگی کا اعلان کر دیا ہے جس کے دوران عبوری کیش ڈیویڈنڈ فی حصص 20 روپے رہا۔ 

مالی نتائج کے مطابق کمپنی کو زیرِ جائزہ سہ ماہی کے دوران ٹیکس ادائیگی کے بعد 291.873 ملین روپے منافع ہوا جبکہ گزشتہ سال کمپنی نے اسی مدت کے دوران 507.128 ملین روپے کمایا تھا، اس طرح کمپنی کی آمدن میں 42.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کمپنی کے مطابق انکی آمدن میں رواں سال 35.5 فیصد نقصان ہوا ہے جبکہ ٹیکس ادائیگی کے بعد 452.201 ملین روپے منافع ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس ادائیگی کے بعد 701.603 ملین روپے منافع ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق 31 دسمبر 2019 تک انکی فی شئیر آمدن 10.18 روپے سے کم ہوکر5.86 روپے تک رہی، اس طرح فی شئیر آمدن میں انہیں 42.4 فیصد خسارہ ہوا۔

کمپنی کے اخراجات دوسری سہ ماہی میں 265.2 فیصد اضافے کے ساتھ 138.558 ملین روپے جا پہنچے جبکہ گزشتہ سال 37.931 ملین روپے اخراجات ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here