پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس اضافہ

554

کراچی: دو دن کی مندی کے بعد  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

معاشی حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال کے سات ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 65.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 1.56 ارب ڈالر رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی کی اتنی ہی مدت کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 943.6 ملین ڈالر رہا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر بھی جنوری کے دوران ایف ڈی آئی میں 52 فیصد اضافہ ہوا ، جنوری 2020ء میں ایف ڈی آئی کا حجم 223.1 ملین ڈالر رہا جبکہ جنوری 2019 میں یہ 146.8 ملین ڈالر تھی۔

بدھ کو کاروبار کا آغاز ہوا تو پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، دوپہر کو انڈیکس 40 ہزار 644 پوائنٹس  کی حد تک پہنچ گیا، کاروبار کا اختتام 399.17 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا جس کے بعد مارکیٹ کا 100 انڈیکس 40574.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کےایم آئی 30 انڈیکس 836.23 پوائنٹس اضافے سے 64ہزار 416 کی سطح پر بھی جبکہ کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 256.75 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد 28 ہزار 63 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 198 کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 91 کے شئیرز میں کمی دیکھی گئی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.98 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران 10 کروڑ 95 لاکھ 59 ہزار 610 شیئرز کا لین دین ہوا۔ پورے کاروباری  روز کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریباً 65 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here