ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ، حکومت نے چین سے مدد مانگ لی

749

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر ہائو ژنگ نے پاکستان کو ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کے لیے ہنگامی منصوبے کے تحت کیڑے مار ادویات اور سپرے کرنے والے آلات فراہم کرنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چینی سفیر اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ مخدوم خسرو بختیار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کے صوبوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں ٹڈی دلوں کے حملوں پر قابو پانے کے لیے کیڑے کش ادویات اور فضائی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے چینی سفارت کار کو متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتِ حال اور ان علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے میں شدت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے پڑوسی ملکوں کی جانب سے ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی اہمیت کو واضح کیا جیسا کہ یہ خشرات بڑے علاقوں میں پھیل جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کسانوں کا فصلوں کو ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے انشورنس کا مطالبہ

خسرو بختیار نے سفیر کو متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے سے پیش آنے کے لیے چین سے فضائی مدد کے حصول کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کیڑے کش ادویات کے ساتھ  ایئریل سپورٹ کی ضرورت بھی ہے تاکہ صحرائی علاقوں میں ٹڈی دلوں کے حملے کو روکنے کے لیے ایئریل سپرے کیا جا سکے۔ چینی سفیر نے یہ یقین دہانی کی کہ وہ کیڑے کش ادویات اور سپرے کے آلات کی پاکستان کو ہنگامی منصوبے کے طور پر فراہمی پر غور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اگلے ہفتے کے دوران تکنیکی ماہرین کا وفد بھی پاکستان بھیجے گا تاکہ وہ ٹڈی دل سے پیش آنے کے لیے ایئریل مینجمنٹ پر مزید غور کر سکے۔ یہ وفد ٹڈی دل کے حملے سے متاثر علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزارت خوراک کا ٹڈی دل سے فصلوں کو محفوظ بنانے کےلیے فوج سے مدد لینے پر غور

چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان سے زرعی مصنوعات جیسا کہ پیاز، آلو اور گوشت  کی درآمد بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ چین مئی 2020 میں متوقع اعلیٰ سطحی دورے سے قبل ان مصنوعات کی برآمدات کے عمل میں آسانی پیدا کرنا چاہتا ہے۔  وفاقی وزیر نے زرعی مصنوعات کی درآمد میں چینی دلچسپی کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے چین کی پاکستان کی ٹڈی دل کے حملے میں پاکستان کے فعال انداز سے تعاون کرنے پر تعریف کی اور کہا کہ اس سے پاک چین تعلقات کا گہرا پن ظاہر ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here