وزیراعظم عمران خان کا سمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا حکم

728

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈائون کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خوراک کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو برداشت نہیں کرے گی جس کے باعث ملک میں افراطِ زر کا مصنوعی بحران پیدا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: گندم بحران، سمگلنگ میں ملوث کسٹمز کے سات اہل کار ملازمت سے برخاست

مزید پڑھیں: آٹے بحران کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 48 گھنٹوں میں انسداد سمگلنگ کے حوالے سے اقدامات کی تفصیل پر مشتمل رپورٹ تیار کرکے پیش کرے۔ وزیراعظم نے انسداد سمگلنگ ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں قلیل المدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی اقدامت کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here