لاہور: یکم فروری سے 15 فروری کے دوران ملک بھر سے کپاس کی 8.547 ملین گانٹھیں جننگ انڈسٹریز میں پہنچی ہیں، گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران یہ تعداد 10.7 ملین گانٹھوں پر مشتمل تھی۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصہ کے دوران 2.153 ملین گانٹھوں میں کمی آئی ہے اور یہ تناسب 20.12 فی صد بنتا ہے۔
پنجاب میں 15 فروری تک کپاس کی پانچ اعشاریہ 73 ملین گانٹھیں جننگ انڈسٹریز پہنچیں جو گزشتہ برس کی نسبت 22.56 فی صد کم ہیں (چھ اعشاریہ 55 ملین گانٹھیں)۔
اسی طرح، اس عرصہ کے دوران سندھ کی جننگ انڈسٹریز میں پہنچنے والی گانٹھوں کی تعداد 3.473 ملین تھی اور گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران ان گانٹھوں کی تعداد 4.148 ملین تھی جو 16.26 فی صد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔