سات ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک

کمیونیکیشن سیکٹر میں446 ملین ڈالر،پاور سیکٹر میں404 ملین ڈالر، مخلتف کاروبار وں میں 179 ملین ڈالرز، تیل و گیس اور الیکٹریکل مشینری کے شعبوں میں158 ملین ڈالرزبراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی

722

اسلام آباد : ٹیلی کام اور توانائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی7 ماہ جولائی تاجنوری2019-20ءکے دوران ایف ڈی آئی کی مد میں1.564 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ءکے دوران ملک میں943.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

 اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 620 ملین ڈالریعنی65.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکی میں تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے متعدد معاہدوں پر دستخط

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کام اور پاور سیکٹرز میں بھاری غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ٹیلی کام، توانائی ، مالیات کے کاروبار، آئل اینڈ گیس اور الیکٹریکل مشینری وغیرہ کی مد میں کی جانے والی سرمایہ کاری رواں مالی سال میں مجموعی طور پر کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے 84 فیصد تک رہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کمیونیکیشن سیکٹر میں446 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے اور اس طرح پاور سیکٹر میں404 ملین ڈالر جبکہ مالیات کے کاروبار کے شعبہ میں179 ملین ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اس طرح آئل اینڈ گیس اور الیکٹریکل مشینری کے شعبوں میں158 ملین ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here