غیر ملکی سرمایہ کار علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرجوش

799

اسلام آباد: فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ و مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے سربراہ میاں کاشف اشرف نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد کے منظرنامے میں اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش میں ہے اور اس حوالے سے مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرجوش ہیں، یہ سی پیک کے تحت ایک ترجیحی خصوصی معاشی زون ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ منیجمنٹ کمپنی۔۔۔ چینی صنعتوں کیلئے نیا مقام

مزید پڑھیں: ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی معاشی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کا محور چوں کہ ایشیا اور پاکستان کی جانب منتقل ہو گیا ہے اور سی پیک لوگوں کے فائدے کے لیے نئے کاروباری مواقع پیدا کر رہا ہے۔

میاں کاشف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں چین اور نیدرلینڈز کے بعد تیسرا بڑا سرمایہ کار ہے اور ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اس کا حصہ آٹھ فی صد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here