کراچی: حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کی جانب سے کہا گیا ہے وہ 31 مارچ 2020ء کو نیویارک میں اپنی برانچ رضاکارانہ طور پر بند کردے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:حبیب میٹروپولیٹن: ایسا بینک جو اپنے روایتی ہونے پر نازاں ہے
ایچ بی ایل کی بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ طور پر برانچ بند کرنے کا فیصلہ نیویارک بینکنگ ریگولیشنز کے مطابق کیا گیا ہے ، مذکورہ برانچ کی بندش کے بعد حبیب بینک کی امریکا میں کوئی برانچ کام نہیں کرے گی۔
