رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی کمپنیوں کی پیداوار میں 3.3 فیصد کمی ہوئی، رپورٹ

829

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑے پیمانے پر مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں (large-scale manufacturing) کی پیداوار رواں مالی سال کی  پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ مالی سال کی نسبت 3.35 فیصد کم ہوئی ہے۔

جمعہ کو پی بی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں گیا ہے کہ دسمبر 2018 کی نسبت دسمبر 2019 میں ایسی کمپنیوں اور سیکٹرز کی پیداوار میں 9.66 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ نومبر 2019 کی دسمبر میں پیداواری صلاحیت میں 16.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپاس کی پیدوار 20 فیصد کم، جننگ انڈسٹری کو 2.18 ملین بیلز شارٹ فال کا سامنا

مالی سال 2019-20ء کی پہلی ششماہی میں خوراک، مشروبات، تمباکو، غیر دھاتی مصنوعات، کھادیں، پیپر اینڈ بورڈ اور چمڑے کی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ پیٹرولیم، ادویات، آٹوموبائلز، لوہا، سٹیل اور بجلی کی مصنوعات کی پیداوار میں واضح کمی ہوئی ہے۔

پی بی اے کی رپورٹ کے مطابق 65 اشیاء کی پیداوار میں کمی، آئل کمپنیز کی مشاورتی کمیٹی نے شعبے کے لحاظ سے 11 اشیاء کی پیداوار میں 0.66 فیصد کمی کی نشاندہی کی جبکہ وزارتِ صنعت و پیداوار کے مطابق 36 اشیاء کی پیداوار میں 1.78 فیصد کمی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان درآمدات میں اضافہ، مزید ملکوں کیساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کرے: آئی ایم ایف

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سب سے زیادہ پیداوار لکڑی کی مصنوعات جبکہ دوسرے نمبر پر چمڑے کی مصنوعات میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے کے دوران خوراک، مشروبات اور تمباکو کی مصنوعات میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here