لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 100 سے زائد ریسٹورنٹس ، بک سٹورز کو  بھاری جرمانے

777

اسلام آباد: لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر وفاقی دارالحکومت میں 100 سے زائد بڑے ریسٹورنٹس  اور بک سٹورز کو  بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ اسلام آباد انتظامیہ نے جن ریسٹورنٹس اور بک سٹورز کو جرمانے کیلئے ہیں ان میں چائے خانہ، پیزاہٹ، چٹھہ ریسٹورینٹ، مسٹر بکس اورسعید بکس بھی شامل ہیں۔

ان جگہوں پر کام کرنے والے ملازمین سے ناصرف زیادہ گھنٹوں تک ڈیوٹی لی جا رہی تھی بلکہ معاوضہ بھی مقررہ حد ساڑھے 17 ہزار سے کم دیا جا رہا تھااور کسی قسم کے بونسز او رصحت کی سہولتیں بھی میسر نہیں تھیں۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سیدہ شفق ہاشمی کی نگرانی میں قوانین کی خلاف ورزی پر 100 سے زائدریسٹورنٹس اور بک سٹورز کو ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے تک جرمانے کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ چائے خانہ، مسٹر فوڈ، صوفی شنواری ریسٹورنٹ، امریکن سٹیک ہائوس، پیزاہٹ ، منڈانوز، کوئٹہ ٹی، بٹ کڑاہی، ستارہ ہوٹل ، ہوٹل الکرم، علی ریسٹورنٹ، دیسی ایکسینٹ اور رائل واچ گیلری کےملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی پر چلان کیے گئے ہیں۔

اسی طرح مسٹر بکس، سعید بکس، بیک ویل، السجاد فلور ملز، طیبہ سٹیل ملز کو بھی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیبر قوانین کے تحت ملازم کی کم از کم ماہانہ تنخواہ ساڑھے 17 ہزار مقرر کی گئی ہے اور اس سے ہفتے میں 48 گھنٹوں تک کام لیاجا سکتا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے تحت 247 چھوٹی بڑی فیکٹریاں ، 4 ہزار رجسٹرڈ دکانیں اور سٹور اور 92 ماربل یونٹس آتے ہیں تاہم ان جگہوں پر کام کرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے انتظامیہ کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here