شریف فیملی کی لاہور میں کمپنیوں کے دفاتر پر نیب کے چھاپے

حکومتی  سیاسی و معاشی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے چھاپے مارے گئے ، عوام کو بتایا جانا چاہیے کیا ملا؟ مریم اورنگزیب

708

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے منی لانڈرنگ اور بے نامی اکائونٹس سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کیلئے شریف فیملی کی کمپنیوں کے دفاتر میں چھاپے مارے ہیں جن کی تصدیق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہفتے کو دن ساڑھے بارہ بجے نیب حکام نے ماڈل ٹائون لاہور میں 55۔کے  اور 91 ۔ ایف  میں واقع شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیںجس کیلئے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عامر رضا بیتو نے جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بدین گیس منصوبے میں تاخیر، قومی خزانے کو 50 ملین ڈالر کا نقصان، نیب تحقیقات کریگا

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیب حکام نے شریف فیملی کے دفاتر سے کمپیوٹرز ،لیپ ٹاپس اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کے دفتر سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہو ئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق منی لانڈرنگ میں  ملوث بے نامی کمپنیاں 55۔ کے ماڈل سے چلائی جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب آئندہ سیلز و انکم ٹیکس معاملات پر کارروائی نہیں کرے گا: چیئرمین نیب

دوسری جانب لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاسی و اقتصادی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں، عوام کو بتایا جانا چاہیے کہ چھاپوں کے دوران کیا ملا؟ حکومت گندم اور چینی کے بحرانوں کے ذمہ دار افراد کو بے نقاب کیوں نہیں کررہی؟

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here