کراچی: بینک الفلاح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر2019 کے اختتام تک مالی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں،ٹیکس ادائیگی کے بعد بینک کو 13.032 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔
بینک الفلاح کے مطابق 2018 کے اختتام پر ٹیکس ادائیگیوں کے بعد 10.991 ارب روپے منافع کے مقابلے میں سال 2019ء کے اختتام پر 18.6 فیصد زیادہ منافع ہوا ہے۔
سود سے آمدن میں مجموعی طور پر سالانہ بنیادوں رپ 40.5 فیصد کے حساب سے 44.862 ارب روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بینک کے منافع میں 42.8 فیصد سے 25.944 ارب روپے تک بڑھ گئی ہے۔ بینک نے فیسوں اور کمیشن سے 7.153 ارب روپے کمائے، یہ آمدن بنیادی طور پر تجارت اور جنرل بینکنگ سروسز سے ہوئی۔
بینک کے گزشتہ سال ریکارڈ کیے جانے والے 2.183 ارب روپے کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر رواں سال 2.826 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔
بینک کی غیر ملکی آمدن بھی سہ ماہی کی بنیاد پر 35.3 فیصد تک بڑھی ہے۔ 31 دسمبر 2019 کے اختتام تک ڈیویڈنڈ آمدن 339 ملین روپے رہی۔