نوجوان انٹر پرینیورز سٹارٹ اپس متعارف کرائیں، حکومت تعاون کرے گی: وزیراعظم عمران خان

پاکستانی نوجوانوں کوبلاک چین ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس میں کام کرنے کی ضرورت ہے،حکومت نوجوانوں کو سٹارٹ اپس میں مدد فراہم کرے گی: وزیراعظم عمران خان

689

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن موقع فراہم کرے گی۔ 

نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوجوان آزادانہ طور پر نئے خیالات پر کھلے ذہن سے سوچیں۔ آئی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوائیں، چونکہ سٹارٹ اپ آئیڈیاز اب حقیقت بنتےجا رہے ہیں اس لیے حکومت نوجوانوں کو سٹارٹ اپس کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس کے میدان میں ایشیاء کی بڑی مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے: جرمن ادارہ

عمران خان نے اگنائٹ پروگرام کا سٹارٹ اپ کے لیے انٹرپرینیورز کی معاونت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب شخص آئیڈیاز پر نتائج کی پرواہ کیے بغیر محنت جاری رکھتا ہے، وہ کسی بھی غلطی کی صورت میں اس کا دوبارہ جائزہ لے کر مزید کوشش کے ذریعےکامیاب ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی کی برآمدات 10 ارب ڈالر تک لے جانے، اسلام آباد میں 40 ایکٹر پر سافٹ وئیر سٹی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے انٹرپرینیورز کو مشورہ دیا کہ ہر بڑا کام ایک بڑے آئیڈیا سے مشکلات کا سامنا کرکے  ہی مکمل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوان آبادی والا دوسرا بڑا ملک ہے، ہمارے نوجوانوں کوبلاک چین ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس میں کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئی ٹی یو پاکستان کی ایم آئی ٹی بن سکتی ہے؟

وزیراعظم کو اس موقع پر اگنائٹ کی جانب سے ملک میں مختلف سٹارٹ اپ آئیڈیاز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، تقریب میں عمران خان نے نئے آئیڈیاز پر دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے شرکاء سے ان کے آئیڈیاز کے بارے میں بات چیت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here