ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی معاشی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

832

لاہور: پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ و مینجمنٹ کمپنی (پی آئی ای ڈی ایم سی) نے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پنجاب میں قائم چار خصوصی اکنامک زونز میں اپنی فیکٹریاں قائم کریں۔

یہ انڈسٹریل اسٹیٹس ایک صنعتی ماحول میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوں گی اور یہ بیرونی سرمایہ کاری، عالمی ویلیو چینز سے مقامی کمپنیوں کو منسلک کرنے، ایکسپورٹ کے حامل شعبوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سروس پروائیڈر کا کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ منیجمنٹ کمپنی۔۔۔ چینی صنعتوں کیلئے نیا مقام

پی آئی ای ڈی ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید الیاس نے ایوان صنعت و تجارت لاہور میں بریفنگ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور سے 38 کلومیٹر کے فاصلے پر ایم ٹو پر واقع قائداعظم بزنس پارک ملک میں رجحان ساز ثابت ہو گا جیسا کہ لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ رول ماڈل ثابت ہو چکی ہے جہاں اس وقت 450 سے زیادہ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم ہوں گی، چیئرمین فیڈمک

انہوں نے وضاحت کی کہ خصوصی معاشی زون جیسا کہ قائداعظم بزنس پارک 1436 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جب کہ وہاڑی میں 250 ایکڑ، بھلوال میں 427 ایکڑ اور رحیم یار خان میں 456 ایکڑ پر پہلے ہی سپیشل زونز تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ قائداعظم بزنس پارک میں ایگزیکٹیوز اور ورکرز کے لیے لیبر کالونی بھی قائم کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here