سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کمی کیساتھ 40455.44 پر بند

سٹاک مارکیٹ میں 124 کمپنیوں نے مثبت جبکہ 165 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا،کاروبار کا مجموعی تجارتی حجم گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 9.48 فیصد زیادہ دیکھا گیا

641

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کے باعث سرمایہ کار دباؤ کا شکار رہے، پوائنٹس ٹیبل میں اتار چڑھاؤ کے بعد دن کے اختتا پر انڈیکس 75 پوائنٹس کمی کیساتھ قدرے منفی زون میں بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری سیشن (بدھ) کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مندی کے باعث 4.92 ملین ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

جمعرات کو کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 40629 پوائنٹس سے شروع ہو کر 255.96 پوائنٹس کے اضافے سے 40787.09 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں یہ 207.71 پوائنٹس کی کمی سے 40323.42 پوائنٹس پر آیا لیکن دن کے اختتام پر 75.69 پوائنٹس کمی سے 40455.44 کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس 322.96 پوائنٹس کی کمی سے 64631.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 53.26 پوائنٹس گرنے سے یہ 28256.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں 124 کمپنیوں نے مثبت جبکہ 165 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا۔

100 انڈیکس میں تیل و گیس مارکیٹنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، پاور پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں کاروبار منفی رہا۔

اسی طرح 100 انڈیکس میں جن کمپنیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی ان میں پاک پیٹرولیم لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور حب کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

مجموعی تجارتی حجم گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 9.48 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here