میونخ: جرمنی کی آٹو موبائل کمپنی بی ایم ڈبلیو نے کہا ہے کہ رواں سال یورپ میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 20 فیصد تک کمی لائی جائے گی۔
کمپنی کی طرف سے اس فیصلے سے قبل ہی یورپین یونین نے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج روکنے کی ہدایت کر رکھی ہے ، اس کے باوجود جو کمپنیاں رواں سال ایک حد سے زیادہ کاربن خارج کرنے والی گاڑیاں بنائیں گی تو انہیں بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔
بی ایم ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اولیور زپسے (Oliver Zipse) نے کہا ہے کہ وہ رواں سال یورپ میں فروخت ہونے والی اپنی گاڑیوں میں کاربن کا اخراج 20 فیصد تک ضرور کم کرلیں گے۔
دوسری جانب مرسڈیز بینز کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ کمپنی نے فی کلو میٹر سفر کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ہدف کو 100 گرام تک ایڈجسٹ کیا ہے۔