بنک الفلاح کے صدر کے طور پر عاطف باجوہ کا نام فائنل

1229

کراچی: پرافٹ کو باوثوق ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ابوظہبی گروپ نے بنک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر عاطف باجوہ کا نام فائنل کر لیا ہے اور وہ جلد ہی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

گزشتہ ماہ جنوری میں ہی عاطف باجوہ کو بنک آف پنجاب کا صدر اور سی ای او تعینات کیا گیا تھا لیکن انہوں نے ذاتی مصروفیات کا عذر پیش کر کے یہ عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔

مزید پڑھیں: موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا منظرنامہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کیلئے مستحکم قرار دیدیا

عاطف باجوہ جون 2017 میں پانچ برس تک بنک الفلاح کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد ذاتی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

وہ ایک تجربہ کار بنکار ہیں جن کا کیریئر تین دہائیوں پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی تمام کمپنیاں ایک کمپنی کے تحت لانے کے بعد بابر علی کی IGI Holdings  اب بینکنگ سیکٹر میں قدم رکھنا چاہتی ہے

عاف باجوہ قبل ازیں ایم سی بی بنک کے صدر و سی ای او، سونیری بنک کے صدر و سی ای او اور اے بی این ایمرو بنک کے کنٹری منیجر کے طور پر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here