پی ٹی سی ایل کے مجموعی منافع میں 14.5 فیصد کمی

855

لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پی ٹی سی ایل گروپ اور پی ٹی سی ایل سے ہونے والی مجموعی آمدن اور منافع کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے  سی ای او راشد خان اور چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) ندیم خان نے میڈیا بریفنگ میں 31 دسمبر 2019 کے مالی نتائج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ  2019ء میں پی ٹی سی ایل کو 6.7 ارب روپے آمدن ہوئی جبکہ 2018ء میں  9.5 ارب روپے تھی یوں کمپنی کی آمدن میں سالانہ 29 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اسی طرح پی ٹی سی ایل گروپ نے 2019ء میں 2.4 ارب روپے جبکہ 2018ء میں 5.7 ارب روپے کا منافع کمایا تھا، 2018ء کے مقابلے میں 2019ء میں کمپنی کو 58 فیصد کا نقصان ہوا۔

کمپنی  کے آپریٹنگ پرافٹ اور مجموعی منافع میں بالترتیب 24 فیصد سے 4.9 ارب اور 14.5 فیصد سے 6.3 ارب روپے تک کمی ہوئی ہے۔

چیف فنانشل آفیسر کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ کی سالانہ منافع کی شرح 2.1 فیصد سے تجاوز کرکے 129.5 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروپ سے منسلک تمام کمپنیوں نے منافع کی شرح میں اضافہ  کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

2019ء میں یو فون کے  کے صارفین میں 23 ملین تک اضافہ ہوا، جس سے کمپنی کا مارکیٹ شئیر بہتر ہوا۔  کمپنی کو یو بینک کے ذریعے ایک سال کے دوران منافع کی شرح میں 48 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کمپنی کے برانچ نیٹ ورک میں توسیع ہوئی۔

سی ای او راشد خان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے اصلاحاتی تبدیلیاں کی ہیں جس کا مقصد شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here