پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے طریقہ کار کو آسان بنا رہے ہیں: رزاق دائود

549

اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہم مزید سرمایہ کاری اور بزنس کے فروغ کے لیے طریقہ کار کو آسان بنارہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریگو لیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ ہمارا مقصد تاجر برادری کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا ہے، ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد کاروبار سے متعلقہ شعبوں میں مشکلات کی نشاندہی کرنا اور حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکسپورٹ سیکٹرز کے لیے گیس اور بجلی کے ٹیرف فکس ہیں، عبدالرزاق دائود

وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی پروگرام عشرت حسین نے کہا کہ اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں بزنس کیلئے کن کن شعبوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم ان کا حل کیسے نکال سکتے ہیں۔

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی نے کہا کہ ہمیں سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل  کرنے کی ضرورت ہے، کاروبار دوست ماحول بنانے کے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے موجود ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ وزیر اعلی نے 7 جنوری 2020ءکو کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے بارے میں ایک اجلاس منعقد کیا، ٹیکسوں کی نقل دیکھنے اور ٹیکسوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی قواعد و ضوابط اور دیگر بہت سے متعلق امور کی نقشہ سازی کی۔

نمائندہ سندھ حکومت نے 8 فروری 2020ءکو منعقدہ میٹنگ پر روشنی ڈالی، اس کا مقصد کاروبار کے لیے سیدھے ، جدید اور خودکار ریگولیشن سسٹم کو تیار کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا کاروبار کے فروغ کے لیے 50 ٹیکسوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کے نمائندے نے کہا کہ ہم 2018ءمیں ہر طرح کی نقشہ سازی سے گزرے، گیلوٹین کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں صوبوں میں بھی سٹیئرنگ کمیٹیوں کی ضرورت ہے۔

نمائندہ بلوچستان نے کہا کہ عالمی بینک حوالے کی شرائط تیار کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے نمائندے نے کہا کہ اس محکمے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا ، ہم نے حال ہی میں بورڈ آف انویسٹمنٹ ایکٹ پاس کیا اور پی سی ون کے ذریعے بورڈ آف انویسٹمنٹ یونٹ تشکیل دیا۔

گلگت بلتستان کے نمائندے نے کہا کہ ہم کاروبار کو آسان بنانے کے لئے ونڈو آپریشن پر کام کر رہے ہیں، جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے ہم نے کچھ قانون سازی بھی کی ہے۔

پہلا اجلاس عبدالرزاق دائود کی صدارت میں 12 ستمبر 2019ءکو ہوا تھااجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات اور سادگی سے متعلق عشرت حسین ، زبیر گیلانی چیئرمین ، سرمایہ کاری بورڈ ، سردار نواز سکھیرا سیکرٹری ، وزارت تجارت ، عمر رسول ، سیکرٹری ، بورڈ آف انوسٹمنٹ ، نجم احمد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here