وزیراعظم عمران خان نے کہا، موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، انہی اقدامات سے سماجی و معاشی ترقی کا ہدف پانا ممکن ہو سکے گا۔
وزیراعظم نے سیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، پاکستان میں سیاحت کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے غیر معمولی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا، سیاحت کی صنعت ناصرف بیرونی زرمبادلہ کے حصول میں معاون ثابت ہو گی بلکہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا، سیاحت اور بالخصوص انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مکینسی کی رائے کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور بدانتظامی کے باعث عوام کو مشکلات سہنی پڑ رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا، توانائی کے شعبہ میں نقصانات کی کمی اور عوام کا بوجھ کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔