اسلام آباد: امریکن بزنس کونسل کے وفد نے وزارت خزانہ کے دفتر میں وزیراعظم کے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ہے۔
مشیر خزانہ نے حکومتی پالیسیوں اور ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور جن کا بنیادی مقصد کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے جن کی عالمی بنک نے بھی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران سے تجارتی تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کی معاونت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے جیسا کہ حکومت سرمایہ کاری اور ایکسورپٹس کی بنیاد پر ترقی کرنے پہ یقین رکھتی ہے جو زیادہ پائیدار اور دیرپا ہوتی ہے۔
وفد نے حکومت کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے کی جانے والی تجاویز کی تعریف کی اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ٹیکسیشن، آئی ٹی مصنوعات کی فروخت، درآمداتی مصنوعات پر ٹیرف، پورٹس و شپنگ اور رجسٹریشن سے متعلق تجاویز اور پروپوزلز پیش کیں۔
مزید دیکھیں: قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی: حفیظ شیخ
حکومت نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کی کاروباری سرگرمیوں میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور یہ بھی کہا کہ حکومت ملک میں کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں سے رابطہ کرتی رہے گی۔