سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، انڈیکس 846 پوائنٹس کمی کیساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا

عالمی منڈی میں ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے، دس گرام میں 129 روپے اضافہ، نئی قیمت  90 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گئی

678

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث 100 انڈیکس 846.93 پوائنٹس  گر  گئے اور یہ دسمبر 2019 ء کے بعد تیسری دفعہ 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔

گزشتہ ہفتے (3 فروری سے 7 فروری)کے دوران سرمایہ  کاروں نے 9.26 ملین ڈالر کے شئیرز فروخت کیے تھے۔

سوموار کو کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس میں 947.44 پوائنٹس (منفی 2.36  فیصد ) کی کمی ہوئی اور یہ 39   ہزار 196 اعشاریہ 19 پوائنٹس پر آگیا، بعدازاں کچھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم انڈیکس 40 ہزار کی نفیساتی حد عبور نہ  کرسکا اور 39 ہزار 296 اعشاریہ 70 پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ڈائمنڈ اورشفیع کیمیکل لمیٹد کی ٹریڈنگ 60 روز کے لیے معطل کر دی

کے ایم ای 30 انڈیکس میں ایک ہزار 660 پوائنٹس (منفی 2.60 فیصد ) کمی دیکھی گئی  اور یہ 62 ہزار 250 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس میں 522 اعشاریہ 47 پوائنٹس کی کمی ہوئی یہ 27 پزار 520 اعشاریہ 35 پوائنٹس پر بند ہوا، شئیرز کی مجموعی تجارت میں 38 میں اضافہ جبکہ 276 میں کمی دیکھی گئی۔

انڈیکس کی گراوٹ کا سبب بننے والے سیکٹرز میں  آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن (منفی 139.67پوائنٹس)،  بینک سیکٹر (منفی 124.94 پوائنٹس) اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ (منفی 86.03 پوائنٹس ) شامل ہیں۔

اسی طرح اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ (منفی 53.57 پوائنٹس )، نیسلے پاکستان (منفی 47.30 پوائنٹس) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (منفی 44.72 پوائنٹس ) نے کے ایس ای 100 انڈیکس کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کی نسبت مارکیٹ کا مجموعی حجم 180.77 ملین تک آ پہنچا، والیم چارٹ پر سب سے زیادہ کمی ہسکول پٹرولیم (منفی 6 فیصد)، یونٹی فوڈز (منفی 7.11 فیصد)، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ (منفی 2.02 فیصد ) کے شئیرز میں ہوئی۔

دوسری جانب  رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے اضافہ ہو گیا۔

عالمی منڈی میں ڈالر مہنگا ہپونے کی وجہ سے سونے کی سونے کی نئی قیمت 1572 امریکی ڈالر فی تولہ ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 90600 روپے میں فروخت ہواتا رہا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 77675 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1000 روپے پر برقرار رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here