اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: چینی کی برآمد پر پابندی کی منظوری ، درآمد کی تجویز موخر

ملک میں 1.719 ٹن چینی موجود ہے لیکن مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، وزارت صنعت و پیداوار، درآمد کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر ہوگا: ای سی سی

884

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی جبکہ چینی کی درآمد کی تجویز موخر کردی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس سوموار کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان  نے 7 فروری کو چینی کی برآمدا پر پابندی  جبکہ نجی شعبے کے ذریعے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ چینی کے قیمتوں میں اضافے اور اسکے سراٹھاتے بحران سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی بحران کے ذمہ دار، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا دعویٰ

ای سی سی کو چینی کی طلب کےبارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ ملک میں شوگر ملز کے پاس 1.719 ٹن شوگر موجود ہے تاہم مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے ۔

ای سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ملک میں چینی کے ذخائر میں کمی ہوتی ہے تو درآمد کرنے کی سمری منظور کی جا سکتی ہے۔ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبوں سے کیساتھ رابطہ کرکے اقدامات کرے کیونکہ یہ صوبائی معاملہ ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تکنیکی شعبے میں ترقی کیلئے وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت سکلز فار آل پروگرام کیلئے 33سو ملین روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دےد ی۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین آٹا بحران میں ملوث نہیں، مشیر خزانہ ، گورنر سٹیٹ بینک کو تبدیل نہیں کیا جا رہا: وزیر اعظم

انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز (آئی ایس  جی ایس ) کیلئےئ بھی فنڈز کی منظوری دی گئی، یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایس جی ایس گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین قرضے کا معاہدہ صرف ایک سال کیلئے  ہوگا، آئی ایس جی ایس کو مکمل خود انحصاری اپنانا ہوگی، قرضے کے معاہدہ میں توسیع پروجیکٹس پر کام کی نوعیت دیکھ کر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے وزارت قانون کیلئے مختلف قانونی معاملات اور ریکوڈک کیس پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں ایک ملین ڈالر سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست بھی منظورکرلی، اس حوالے سے وزارت قانون سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ بھی طلب کرلی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here