کورونا وائرس، پاکستان نے جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر پابندی لگا دی

715

اسلام آباد: چین سے مہلک کورونا وائرس سے 700 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں کی تعداد میں متاثر ہوکر ہسپتالوں میں بھرتی ہوچکے ہیں اور یہ وائرس مختلف ذرائع سے دنیا کے دیگر حصوں میں بھی پھیل رہا ہے، اسی پھیلائو کو رونے کیلئے پاکستان نے چین سے جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کی تجاویز پر جانوروں اور پرندوں کی درآمد فوری طور پر تاحکم ثانی بند کی جارہی ہے،پولٹری فیڈ ،  گوشت اور سکمڈ دودھ کی درآمد پر بھی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس، ورلڈ بنک کا عالمی شرح نمو کے حوالے سے مرتب کیے گئے اندازوں میں کمی کرنے کا فیصلہ

وزارت تجارت کے حکم نامے کے مطابق جانوروں اور پرندوں کی درآمد سے کورونا وائرس پاکستان میں بھی پھیل سکتا ہے، یہ پابندی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے طور پر لگائی گئی ہے، بصورت دیگر وائرس روکنے کی کوششیں متاثر ہونگی۔

پابندی کا حکم نامہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی بھیجا گیا ہے۔

ڈی جی اینیمل کوارنٹائن ڈپارٹمنٹ کو بھی کہا گیا ہے کہ پابندی کے حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔

ماہرین نے کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ یہ وائرس سامان اور دیگر اشیاء کے ذریعے پھیلنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here