پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ڈائمنڈ اورشفیع کیمیکل لمیٹد کی ٹریڈنگ 60 روز کے لیے معطل کر دی

687

لاہور: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ڈائمنڈ انڈسٹریز لمیٹڈ (ڈی آئی ایل) اور شفیع کیمیکل انڈسٹری (ایس سی آئی) کے لیے شئیرز کی تجارت معطل کر دی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ڈائمنڈ انڈسٹریز کے شئیرز کی فروخت کو معطل کرنے کی وجہ آڈٹ رپورٹ میں منفی رائے کا سامنے آنا ہے۔

جبکہ شفیع کیمیکلز کے شئیرز کی فروخت اس لیے روکی گئی ہے کیونکہ کمپنی نے پروڈکشن معطل کر دی تھی اور  ایکسچینج کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی، اسکے علاوہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کمپنی کے خلاف دائر درخواست کا بھی جواب نہیں دیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر کئی بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود دونوں کمپنیوں کے مالک افتخار شفیع مذکورہ وجوہات کو ختم کرنے میں ناکام رہے، جب تک دونوں کمپنیاں  اپنے آپریشنز کو ٹھیک نہیں کر لیتی ہیں تب تک انکے شئیرز کی ٹریڈنگ معطل رہے گی۔

30 جون 2019 کو ڈی آئی ایل کا آڈٹ کیا گیا  تاہم کمپنی  معاملات کو درست انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے یہ فیصلہ سکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سب سیکشن (7) کے سیکشن (19) اور پاکستان سٹاک ایکسچینج ریگولیشنز کی شق 5.11 کے تحت کیا ہے۔

اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ڈی ائی ایل اور ایس سی آئی کے شئیرز کی فروخت اس وقت تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک دونوں کمپنیاں شئیرز کی فروخت کے عمل کو بہتر نہ کرلیں، شئیرز کی 7 فروری 2020 سے آئندہ 60 دنوں کے لیے معطل رہے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here