ٹیکساس (ایجنسیاں): انسانوں کی سٹیرنگ، پیڈلز اور سائڈ شیشوں سے گاڑی کو کنٹرول کرنے کی بات پرانی ہو گئی ہے، اب امریکہ میں پہلی خود کار گاڑی تیار کی گئی اور اسے تجرباتی طور پر سڑکوں پر لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
گاڑیاں بنانے والی کمپنی Nuro نے خود کار ڈیلیوری وین تیار کر لی ہیں، یہ بغیر ڈرائیور کے گاڑی کی دوسری جنریشن ہے جسے R2 کا نام دیا گیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اس گاڑی کا تجربہ کیا گیا۔
یہ پہلی گاڑی ہے جسے انسانوں کے ذریعے کنٹرول کرنے کے لیے کسی قسم قوانین کی ضرورت نہیں ہو گی۔
امریکہ کے ٹرانسپورٹ سیکرٹری الائن چاؤ نے کہا ہے کہ گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 میل فی گھنٹہ تک ہے انہوں نے کہا کہ گاڑی کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
کمپنی کیلئے یہ ضروری ہوگا کہ R2 سے متعلق تمام معلومات پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو فراہم کرے اور عوام سے بھی اس بارے میں فیڈ بیک لے۔
نیا ماڈل:
نیورو کی گاڑیاں کسی مسافریا ڈرائیورز کے بغیر چلانے کیلئے بنائی جا رہی ہیں۔
R2 ماڈل میں کمپنی نے سائیڈ مرر اور بڑی سکرینز ہٹا دی ہیں جبکہ کیمرے کی مدد سے گاڑی کے اندر سے ہی بیرونی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔










































