سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، کے ایس 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے اختتام تک 3.57 فیصد کمی

560

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آخری روز بھی سرمایہ کاروں کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا، مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہونے کے باوجود کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں بند ہوا، یوں ہفتے کے اختتام تک کے ایس 100 انڈیکس 3.57- فیصد گر چکا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ سیشن (جمعرات) کے اختتام پر 7.39 ملین ڈالر کے شئیرز فروخت کیے تھے۔

جمعہ کو کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 40869.49 پوائنٹس سے شروع ہوا جو 677.93 پوائنٹس گرنے کے بعد 40046.48 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔

تاہم کے ایس 100 انڈیکس دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد 580.78 پوائنٹس کمی سے40143.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایم آئی 30 انڈیکس 1137.24 پوائنٹس کم ہوکر 63911.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 355.56 پوائنٹس کی کمی سے 28042.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر کاروباری حجم 193.35 ملین روپے رہا۔

جن کمپنیوں نے مثبت کاروبار کیا ان میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ، اور یونیٹی فوڈز لمیٹڈ نے بالترتیب 21.47 ملین روپے، 17.39 ملین اور 14.37 ملین روپے کے شئیرز کی فروخت کی۔

کے ایس 100 انڈیکس کے وہ شعبے جن میں مندی رہی ان میں بینکنگ سیکٹر میں 131.64- پوائنٹس، تیل اور گیس کے شعبے میں 71.24- پوائنٹس اور تیل و گیس ایکسپلوریشن سیکٹر میں 64.63 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اسی طرح کے ایس 100 انڈیکس میں جن کمپنیوں میں منفی رجحان رہا ان میں حبیب بینک لمیٹڈ کے 42.70- پوائنٹس، پی ایس او 41.432- پوائنٹس اور حب پاور لمیٹڈ کے 29.48- پوائنٹس کم ہو کر مارکیٹ میں مندی کا باعث بنے۔

ساز گار انجینئرنگ لمیٹڈ نے مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کی مالی کارکردگی کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے مطابق انہیں سیلز میں 2.24 فیصد کی شرح کے حساب سے 22.7 فیصد تک منافع ہوا ہے۔

پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 1.54 فیصد یعنی 18645 ملین ڈالر بڑھ گئے ہیں۔ 31 جنوری کے بعد سٹیٹ بینک کے مجموعی ذخائر میں 3.01 فیصد تک اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.19 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

مالی سال 2020 کے پہلے 7 ماہ کے دوران ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ہوا اوراسکی برآمدات 39.49 فیصد بڑھ گئی ہیں تاہم  ماہانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی فروخت میں 7.76 فیصد کمی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here