اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ٹی سے متعلق برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے ،چھوٹے سافٹ وئیر ایکسپورٹرز کو ٹیکس ریلیف دینے اور اسلام آباد میں 40 ایکٹر پر سافٹ وئیر سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی اور سافٹ ویئر ایکسپورٹس میں اضافے سمیت ملک بھر میں آئی ٹی کا نیٹ ورک وسیع کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے دوران ٹیلی فون ٹاورزکے ذریعے شہروں کی ڈیجیٹلائزکنیکٹویٹی شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینڈ وڈتھ اور فائیبرآپٹک کا عمل فوری مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی جرمن سافٹ وئیر کمپنی کو ’ڈیجیٹل پاکستان‘ میں سرمایہ کاری کی دعوت
اجلاس میں ملک کی سافٹ ویئرایکسپورٹس کو10 ارب ڈالرز تک لے جانے اور چھوٹے سافٹ وئیرایکسپورٹرز کےلیے ریلیف پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
