چینی کمپنی کراچی میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 600 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی

864

اسلام آباد: چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹائم سیکو (Timesaco ) کراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیرِ نو اور اسے چین کی طرز پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے 600 ملین ڈالرسے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔ 

اس سے قبل یہی کمپنی راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹاٹو موبیلیٹی  یعنی ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر نیٹ ورک متعارف کروا چکی ہے جس کا مقصد ای ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دینا ہے۔

ٹائم سیکو  ٹیکسی سروس،  پک اینڈ ڈراپ، بس بکنگ، یا رینٹ اے کار جیسی سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ملائشیا تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات مضبوط بنانے پر متفق

کمپنی کے میڈیا مینجر اسد اللہ نےبتایا کہ انکی کمپنی پاکستان میں پبلک سیکٹر ٹرانسپورٹ سسٹم کی چین کی طرز پر تعمیرنو کرکے عوام کیلئے آسان بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مصری کمپنی کی پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں پانچ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی

انہوں نے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کمپنی کے افسران وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے لیے کراچی کا دورہ کریں گے جبکہ فروری کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں سروس کے آغاز کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ٹائم سیکو کراچی میں بڑے پیمانے کی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی مصر کی SWVL سروس کے بعد دوسری بین الاقوامی کمپنی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here