اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا منی بجٹ لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گنے اور دیگر فصلوں کو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
حماد اظہر نے کہا کہ حکومت ملکی مسائل پر قابو پانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے انہوں نے کہا حکومت کو شہریوں کو چینی کی قیمتوں میں اضافے سے پیش آنے والے مسائل کا علم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی کے مسئلے پر پالیسی پر دوبارہ سے نظر ثانی کی ضرورت ہے، اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے مافیاز اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی ہے۔