لاہور: ایک نجی ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے چھوٹے صنعت کاروں کے لیے قرضہ سکیم کا آغاز کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق، اس سکیم کے لیے تین کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے جب کہ چھوٹے صنعت کاروں کو ایک سے تین لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔ قرضہ سکیم ابتدائی طور پر پنجاب کے 12 اضلاع میں شروع کی جا رہی ہے۔