پنجاب حکومت چھوٹے صنعتکاروں کے لیے آسان اقساط پر قرضہ سکیم کا افتتاح آج کرے گی

955

 لاہور: پنجاب حکومت آج سے پنجاب کے 12 اضلاع میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے آسان شرائط پر قرضہ سکیم کا آغاز کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت ابتدائی طور پر قرضہ سکیم کا آغاز پنجاب کے 12 اضلاع سے کرے گی۔

پنجاب حکومت ابتداء میں 30 کروڑ روپے کی رقم چھوٹے صنعت کاروں کے درمیان 1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک قرضوں کی صورت میں تقسیم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:digiskills کی بلاسود قرضے فراہم کرنے کی پیشکش

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب جلد ایک موبائل اپلیکیشن دستکار لانچ کرے گی جس کے ذریعے شہری  گھر بیٹھے قرضہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس موبائل اپلیکیشن سے قرضہ کی فراہمی اور واپسی کی جا سکے گی۔

قرضہ سکیم کا افتتاح وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here