ورلڈ بینک کی چیف اکانومسٹ نے استعفیٰ دے دیا

659

واشنگٹن: ورلڈ بینک کی چیف اکانومسٹ پی کے گولڈ برگ (Pinelopi Koujianou Goldberg) نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یکم مارچ کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔

گولڈبرگ نے ورلڈ بینک انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ انکے لیے خاصا مشکل تھا تاہم وہ لیے اپنا عہدہ اس لیے چھوڑ رہی ہیں تاکہ ییل یونیورسٹی میں دوبارہ سے تدریس شروع کرسکیں۔

انہوں نے لکھا کہ ورلڈ بینک میں نوکری کے دوران غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر کام کرنے کا تجربہ خاصا خوشگوار رہا۔

مزید پڑھیں:  اگلے 100 سال میں پاکستان کیسا ہوگا، ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری

ایک دوسرے خط میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا ہے کہ جب تک ایک مستقل چیف اکانومسٹ کی تعیناتی ممکن نہیں ہو جاتی تب تک مس گولڈبرگ کی جگہ ریسرچ ڈائریکٹر آرٹ کرے (Aart Kraay) بطور چیف اکانومسٹ خدمات سرانجام دیں گے ۔

اپنے خط میں گولڈ برگ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ دنیا کی جدید ترین اکیڈیمک ریسرچ کے ساتھ ورلڈ بینک کو مضبوطی سے جوڑنے اور نوجوان معاشی ذہنوں کی ایک بڑی تعداد کو ادارے میں لیکر آنے کے عزم کو سراہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here