ہانگ کانگ : ایئرلائن کمپنی کیتھے پیسیفک کا 27 ہزار ملازمین سے بغیر تنخواہ کے چھٹیاں لینے کی درخواست

819

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی پرچم بردار ایئرلائن کمپنی کیتھے پیسیفک کے چیف ایگزیکٹو آگسٹس ٹانگ نے کمپنی کے 27 ہزار ملازمین سے تنخواہ کے بغیر تین ہفتوں کی چھٹیاں لینے کے لیے کہا ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے باعث ایئرلائن بحرانی صورتِ حال سے دوچار ہے۔

انہوں نے آن لائن پوسٹ کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا، میں امید کر رہا ہوں کہ آپ سب فرنٹ لائن ملازمت سے لے کر سینئر عہدیداروں تک سب تعاون کریں گے اور ہماری موجودہ مشکلات سے پیش آنے کے تناظر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ درخواست اس وقت کی گئی ہے جب کیتھے پیسیفک نہایت مشکل حالات سے گزر رہی ہیں جس کی وجوہات ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی ماہ تک جاری رہنے والی سیاسی بے چینی اور احتجاج  کے بعد اب وائرس کے پھیلائو کے باعث مزید مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلی بار گزشتہ برس کے اوآخر میں چین کے وسطی شہر ووہان میں کھوج لگایا گیا جو نئے قمری سال کی چھٹیوں کے دوران پھیلا، یہ عموماً علاقائی پروازوں کے لیے مصروف ترین وقت ہوتا ہے۔

اگرچہ بین الاقوامی ایئرلائن کمپنیوں نے چین جانے والی اپنی پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کے علاوہ انہیں معطل کر دیا تاکہ اس مرض کے پھیلائو کو روکا جا سکے اور مسافروں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی۔

مالیاتی بحران سے بچائو کی کوشش

آگسٹس ٹانگ نے ملازمین کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ ایئرلائن کمپنی کورونا وائرس کے باعث چین کی نئے قمری سال کی چھٹیوں کے تناظر میں اب تک کے سب سے مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، اور ہم نہیں جانتے کہ یہ کتنا عرصہ جاری رہے گا۔ ان غیر یقینی حالات میں مالی نقصان سے بچنا کاروبار کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا، ہم نے اس بحران سے پیش آنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں عملے سے رضاکارانہ طور پر بغیر تنخواہ کے چھٹیاں لینے کا بھی کہا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، میں ادراک رکھتا ہوں کہ یہ اعلان سماعت کرنا مشکل ہے۔ اور آنے والے دنوں میں ہمیں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ لیکن چھٹیاں دینے کی خصوصی سکیم کے باعث آپ ہمارے مشکل وقت میں ہماری مدد کر رہے ہوں گے۔

آگسٹس ٹانگ نے سپلائرز سے بھی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے کہا ہے اور ان کے مطابق، ایئرلائن کمپنی اپنی اہلیت کےمطابق قلیل المدتی اقدامات کرے گی جس میں پہلے سے اعلان کردہ چین جانے والی  پروازوں میں 90 فی صد کمی کرنا بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here