2019ء میں یوٹیوب کی اشتہارات سےسالانہ آمدن 15 ارب ڈالر رہی، رپورٹ

یوٹیوب نے صرف تین ماہ میں 5 ارب ڈالر کمائے ، گوگل کو 2019 میں مجموعی طور پر 46 ارب ڈالر آمدن، 2018ء میں یہ 39 ارب ڈالر تھی

584

سان فرانسسکو: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 14 سال میں پہلی بار یوٹیوب کی اشتہارات کے ذریعے ہونے والی آمدن کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی آمدن مالی سال 2019 ء کے اختتام پر 15.15 ارب ڈالر رہی ۔

گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی کے حوالے سے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ صرف 3ماہ کے دوران یوٹیوب اشتہارات کی مد میں 5 ارب ڈالر آمدن ہوئی جبکہ یوٹیوب کی سالانہ آمدن 15 ارب ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی پریمیم (ایڈ فری) سروس اور میوزک پریمیم  کے 20 ملین سبسکرائبر ہیں جبکہ 2ملین سبسکرائبر اسکی ٹی وی سروس کے بھی ہیں، ان سروسز سے بھی یوٹیوب کو 5.3 ارب ڈالر آمدنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: گوگل کا چین، ہانگ کانگ، تائیوان میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلفابیٹ کمپنی کو 31 دسمبر 2019 تک مجموعی تک 46 ارب ڈالر آمدن ہوئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد اضافہ ہوا ہے،  2018ء میں اسکی آمدنی 39 ارب ڈالر تھی۔

رپورٹ کے مطابق  ایلفا بیٹ کمپنی کو 2019 کے اختتام پر  10ارب ڈالر منافع ہوا ہے ، اسی طرح کمپنی کو تین ماہ میں سب سے زیادہ آمدنی سرچ انجن گوگل سے ہوئی جو 27.2 ارب ڈالر ہے۔

اسکے علاوہ ایلفابیٹ کمپنی نے پہلی بار گوگل کلائوڈ بزنس کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس نے 2019 کے اختتام پر 8.92 ارب ڈالر آمدنی دی ہے، جو کہ 2018 میں 5.84 ارب ڈالر تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here