سٹیٹ بنک آف پاکستان کی بنکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

748

کراچی: سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنکنگ انڈسٹری کو ہدایت کی ہے کہ  وہ ملک بھر میں پیمنٹ کارڈز  سے ادائیگیوں کے نظام کو بہتر بنائیں۔

مرکزی بنک کا کہنا ہے، اس ہدایت کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں اور معاشی سرگرمیوں کو یکجا کی جانے والی کوششوں کا فروغ ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے مزید کہا ہے، بنک اب پابند ہیں کہ وہ پہلی ترجیح کے طور پر صارفین کو ڈومیسٹک پیمنٹ سکیم کارڈز پے پاک کی پیشکش کریں۔

انٹرنیشنل پیمنٹ سکیمز کے کارڈز جیسا کہ ویزا، ماسٹر کارڈ، یونین کارڈ درخواست پر جاری کیے جا سکتے ہیں۔

بنک نے مزید کہا ہے، مرچنٹس ڈسکائونٹ ریٹ جو بنک مرچنٹس سے وصول کرتے ہیں، وہ اب ایک اعشاریہ پانچ سے دو اعشاریہ پانچ فی صد کے درمیان ہو گا۔

مرچنٹس سے حاصل ہونے والے ریونیو کی تقسیم کو کارڈ کے اجرا کنندگان، کارڈ مشین نصب کرنے والی کمپنی اور پیمنٹ سکیم کمپنی کے درمیان موثر بنایا جائے گا تاکہ فریقین کو یکساں نوعیت کے فوائد حاصل ہوں۔

  مرکزی بنک کے مطابق، ان اقدامات کے باعث ممکنہ طور پر ملک میں پیمنٹ کارڈ وصول کرنے والے  مقامات کی تعداد میں اضافہ ہو گا جس کے باعث معیشت کو ڈیجیٹل کرنے اور معاشی یکجائی کو فروغ دینے میں مدد حاصل ہو گی۔

مرکزی بنک نے چیکوں کی سیٹل منٹ کے لیے پاکستان ریئل ٹائم انٹربنک سیٹلمنٹ میکانزم (PRISM) کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ یہ امید کی جا رہی ہے کہ دور دراز علاقوں میں رقوم کی کلیئرنس کے ذرائع کی پراسیسنگ کے وقت میں کمی آئے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here