قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی: حفیظ شیخ

سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات کم کیے، مشیر خزانہ

715

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔ سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات کم کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف اقتصادی اصلاحات میں مدد دے رہا ہے، فنڈ کیساتھ بیل آئوٹ پیکج کی تیسری قسط کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ملکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوئی ہے، افراط زر پر قابو پانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے گندم درآمد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی صارفین کو سبسڈی دے رہی ہے اور تقریباً 72 فیصد صارفین اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے بھی 7 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا ہے جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں سیزن کی تبدیلیوں سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا بلکہ حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے، قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی ہے، پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here