ایف ایف سی نے یوریا کی قیمتوں میں فی بوری تین سو روپے کی کمی کر دی

883

فوجی فرٹیلائز کمپنی (ایف ایف سی) نے یوریا کی فی بوری کی قیمت میں تین سو روپے کی کمی کر دی ہے جس کا اطلاق 28 جنوری 2020 سے کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی ڈی آئی سی) میں کمی کا فائدہ فی الفور کسانوں کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ یوریا کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی کاشت کاری کے شعبہ کی نہایت اہم ضرورت تھی جس کا ملکی معیشت و فوڈ سکیورٹی کے تناظر میں اہم کردار ہے جیسا کہ اس شعبہ سے ملک کی 42 فی صد لیبر فورس منسلک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے، یوریا پاکستان میں استعمال ہونے والا سب سے زیادہ فرٹیلائز ہے، اس کی قیمتوں میں کمی سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ  پاکستان کے زرعی شعبہ کو ناصرف ریلیف حاصل ہو گا بلکہ اس کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here