اسلام آباد: محکمہ کسٹمز نے مبینہ کرپشن پر ممبر کسٹمز آپریشن آغا جواد اور کچھ دوسرے سیئیر کلیکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جمعہ ایف بی آر نے اپنے ایک نوٹیفیکشن میں بتایا کہ محکمے نے ممبر کسٹمز آپریشن آغا جواد کو انکے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔آغا جواد کی ریٹائرمنٹ میں کچھ ہی دن باقی تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا جواد مبینہ طور پر محکمے میں موجود کچھ کرپٹ افسروں کو ناصرف بچا رہے تھے بلکہ انہیں ترقی بھی دینا چاہتے تھے اور انکے خلاف بہت سی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات رکی ہوئی تھیں۔
دوسری جانب حکومت نے آغا جواد اور انکے تمام قریبی افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور انکی جگہ نئے افسروں کے تبادلے کر دیے ہیں۔
ایف بی آر نے آغا جواد کی جگہ جاوید غنی کو ممبر کسٹمز آپریشن کا اضافی چارج دے دیا ہے جو اس سے قبل بطورممبر کسٹمز پالیسی کام کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ نئے تعینات کیے جانے والے افسران میں خلیل ابراہیم، محمد یعقوب، عرفان الرحمان، فیاض انور، امتیاز شیخ، عرفان جاوید اور شاہد جان شامل ہیں۔
ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آغا جواد کے قریبی ساتھی احسن علی شاہ، افتخار احمد، محمد رضا اور ارباب قیصر کو بطور چیف اور ایف بی آر سیکرٹری ذمہ داریاں سنبھالنے کا کہا تھا۔
اس سے قبل بھی کچھ افسران نے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کو مبینہ طور پر آغا جواد اور انکے ساتھیوں کی جانب سے محمکے میں کی جانے والی کرپشن کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ مہینے نام لیے بغیر کہا تھا کہ ایک کسٹمز کلیکٹر ماہانہ 70 ملین روپے کی خرد برد میں ملوث ہے۔