واٹس ایپ چلانا ہے تو سمارٹ فون بدل لیں، ورنہ نہیں چلے گا

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اینڈروئڈ 2، 3 اور 7 یا آئی فون آئی او ایس 8 یا اس سے بھی کوئی پرانے ورژن کے فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

814

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): وہ موبائل فون صارفین جو پرانے اینڈرائڈ فونز استعمال کر رہے ہیں آج (یکم فروری) سے وہ اپنے فونز پرواٹس ایپ کی سہولت استعمال نہیں کرسکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اینڈروئڈ 2، 3 اور 7 یا آئی فون آئی او ایس 8 یا اس سے بھی کوئی پرانا ورژن استعمال کرنے والے موبائل صارفین کا واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام صارفین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ایپ کو مزید آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ کے ترجمان نے بتایا کہ ’یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا مگر یہ درست فیصلہ ہے تاکہ ہم لوگوں کو اپنے پیاروں سے بات کرنے کے لیے بہتر سروسز فراہم کر سکیں۔‘

واضح رہے کہ واٹس ایپ فیس بک کی ملکیت ہے اور گزشتہ دہائی میں یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی چوتھی ایپ ہے۔

یاد رہے کہ پہلی بار 2016 جبکہ دوسری بار 31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ انتظامیہ نے پرانے ورژن کے سمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here