مہنگائی کی شرح 14.56 فیصد ہو گئی، ایک ہفتے میں 14 اشیاء مہنگی

755

اسلام آباد: مہنگائی کا طوفان رواں ہفتے بھی تھم نہیں سکا اور  ایک ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 14 اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں جبکہ جنوری میں مہنگائی کی شرح 14.56 فیصد پر جا پہنچی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ایک ہفتے میں چینی مزید ایک روپے 17 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتے میں چینی 4 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہو کر 79 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں چینی 83 سے 86 روپے فی کلو تک میں فروحت ہورہی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 24 روپے مہنگا ہوا ہے جب کہ لہسن کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران 11 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

برائلر زندہ مرغی فی کلو 5روپے مہنگی ہوئی ہے اس کے علاوہ ایک ہفتے میں دالیں، بکرے کا گوشت، کوکنگ آئل،خشک دودھ بھی مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمیتوں میں 0.36 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سینسیٹو پرائس انڈیکیٹرز(ایس پی آئی) کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں رواں ہفتے کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، فارمی انڈے، پیاز، ایل پی جی سلنڈر، آلو، گڑ اور دالیں شامل ہیں۔

جبکہ ویجیٹیبل گھی(ٹِن)، لہسن، چکن، ویجیٹیبل گھی (پیکٹ)، ککنگ آئل، چینی، دھلی دال مسور، خشک دودھ، تیل سرسوں اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

چاول، بریڈ، بیف، تازہ دودھ، چلی پاؤڈر، ککڈ دال، تیار شدہ چائے، چائے، سگریٹ، لیڈیز سینڈل، بجلی کے چارجر، انرجی سیور، پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، ٹوائلٹ سوپ کی قیمتیں برقرار رہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here