پنجاب کے 7 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایک کروڑ 50 لاکھ قرض کی منظوری

پنجاب حکومت کو فراہم کردہ قرض بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سرگودھا میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگا

667

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پنجاب کے سات شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’’پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹس’’ کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پنجاب کے 7 شہروں کے لیے قرض دیا گیا ہے جس کا مقصد شہری خدمات کا معیار بہتر اور جدید منصوبوں کے لیے  آسانی فراہم کرنا ہے۔

اے ڈی بی کے سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا میں اربن ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ جیوڈ کلہیسے کے مطابق پنجاب حکموت شہری ترقی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جامع اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

بینک کی جانب کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو فراہم کردہ قرض بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سرگودھا میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here