لاہور: پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (PSMC) نے کلٹس گاڑیوں میں کچھ نئے فیچرز کے اضافے کے بعد قیمت دس ہزار روپے بڑھا دی ہے۔
کلٹس ماڈل کی جن کاروں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں کلٹس VXL اور کلٹس AGS شامل ہیں۔
دونوں قسم کی گاڑیوں میں انفوٹیمنٹ فیچرز کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ان گاڑیوں میں 8 انچ ڈسپلے کے ساتھ ایم پی 5 کی ملٹی ٹچ سکرینز دی گئی ہیں، اس کے علاوہ بلیوٹوتھ، یوایس بی، ریڈیو، ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور سکرین مررنگ جیسے فیچرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: پاک سوزوکی کا فروری میں 4 دن پیداوار بند کرنے کا فیصلہ
دونوں ماڈلز کی قیمت میں 10،10 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کلٹس ای ایکس ایل کی قیمت 1.855 ملین روپے سے بڑھا کر 1.865 ملین کر دی گئی ہے جبکہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت 1.975 ملین روپے سے بڑھا کر 1.985 ملین روپے کردی گئی ہے۔
پاک سوزوکی کا دعویٰ ہے کہ وہ ہمیشہ کسٹمرز کی تواقعات کو مدنظر رکھ کر پروڈکٹ متعارف کراتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی فروخت میں اتار چڑھائو پر نظر رکھیں اور کمپنی کو بروقت مطلع کرتے رہیں۔
دوسری جانب سوزوکی نے فروری میں تین دن تک پروڈکشن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے جنوری میں کمپنی نے چار دن تک پروڈکشن بند رکھی تھی۔