اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم (سی ایف ٹی) ریگولیشنز 2018 میں ترمیم کے لیے ترمیمی مسودہ جاری کر دیا۔
ایس ای سی پی نے ترمیمی مسودہ اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے یہ ترمیم کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی معاونت روکنے کیلئے قوانین کو مزید مظبوط بنانا ہے۔
ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ وہ کیپیٹل مارکیٹ اور سرمائے کو بڑھانے کے لیے وسیع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
ان ترامیم کو ایس ای سی پی عہدیداران کی جانب سے وصول ہونے والی سفارشات کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی۔
اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایس ای سی پی کی جانب سے این جی اوز کو اے ایم ایل اور سی ایف ٹی کی ترمیم میں تفصیل سے ردوبدل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
کمیشن کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان ترامیم سے ایس ای سی پی کے اے ایم ایل اور سی ایف ٹی قوانین کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ان دستاویزات کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، این پی او سیکٹر میں دیگر جرائم کے نتائج نئی ہدایات میں صاف صاف بتائی گئی ہیں۔
ترمیم کیے گئے قوانین این جی اوز کو ٹیرر فنانسنگ کے خطرے کے بارے بہتر اندازمیں معاملات کو سمجھایا جائے گا۔