عوام کیساتھ مذاق؟ اوگرا کی پٹرول 6 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش

لائٹ ڈیزل 1 روپے 10 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی

767

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کردی۔

اوگرا کی جانب سے وزارت توانائی کی پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردہ سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2020ء کے آغاز میں وزارتِ خزانہ نے پیٹرل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کی منظوری دی تھی جس سے ملک میں پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔

رواں سال جنوری میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں 3 روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا جس سے بالترتیب نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے اور 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here