کراچی: وزیراعظم سے تجارتی وفد کی ملاقات، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے پر تعریف

896

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصلاحاتی عمل پر مختلف رکاوٹوں کے باعث عموماً وقت صرف ہوتا ہے لیکن حکومت مستقل بنیادوں پر اصلاحات متعارف کروانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کراچی میں نمایاں کاروباری شخصیات کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ ڈیووس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نمایاں کمپنیوں کے مختلف نمائندوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وفد کو یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ وزرا ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں اور وہ خود اس سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وفد نے معاشی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے پر وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی تعریف کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here