کراچی: پیرا مائونٹ سپننگ ملز لمیٹڈ (PASM) نے منگل کو پاکستان سٹاک ایکسچینج سے درخواست کی ہے کہ اسکے مجوزہ حصص کی ڈی لسٹنگ کو برقرار رکھا جائے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کمپنی نے کہا ہے کہ چونکہ کمپنی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اس لیے اسکے خلاف الزامات اور جرمانے ختم کردئیے جائیں۔
کمپنی نے اپنی سابق اچھی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیرامائونٹ سپننگ ملز لمیٹڈ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی اور باقاعدگی سے اپنے شراکت داروں کو بونس بھی دے رہی تھی لیکن مالیاتی اداروں کے ساتھ قانونی چارہ جوئی اور بینکوں کی جانب سے سرمایہ کی فراہمی روک دئیے جانے کے بعد کمپنی کا کام بتدریج رک گیا اور نتیجتاََ بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے پیرامائونٹ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 25 اکتوبر 2019 کو اپنے فیصلہ میں کمپنی اور اس کے شئیر ہولڈرز کے مابین معاہدہ کروا دیا ہے، کئی بینک بھی قرض دینے پر آمادہ ہیں، جس کے بعد جلد ہی بقایاجات ادا کردئیے جائیں گے۔