حکومت کی او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد شئیرز ملائیشیا کو فروخت کرنے کی تیاری مکمل

772

اسلام آباد: پاکستان نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDCL) کے سات فیصد حصص ملائیشیا کو دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس پر عملدرآمد وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتے دورہ ملائیشیا کے دوران ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ملائیشیا کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو مزید بلندیوں تک لے جانا ہے۔

  وزارتِ پیٹرولیم نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ حکومت نے ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کی پیشکش کی ہے۔

اس پیشکش کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو بھی شامل کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیر توانائی عمر ایوب خان سے اسلام آباد میں ملائیشیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے ملاقات کی جس میں عمر ایو ب نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری آسان بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے ملائیشین سرمایہ کاروں کو تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لیے نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔ اس نیلامی کے پہلے مرحلے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 18 ابتدائی بلاکس میں تیل اور گیس دریافت کی پیشکش کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here