’رواں سال 15 امریکی تجارتی وفد پاکستان کو دورہ کرینگے‘

عالمی منڈی میں پاکستان کا تاثر دن بدن بہتر ہو رہا ہے، کئی امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی خواہاں ہیں: افتخار علی ملک

616

اسلام آباد: پاک امریکا بزنس کونسل کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری مواقع کی تلاش اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے رواں سال امریکا سے 15 تجارتی وفد پاکستان آئیں گے جن سے مکمل فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان کو ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔

سوموار کو اسلام آباد میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان خوش آئند ہے جس میں انہوں نے پاکستان کیساتھ موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی منڈی میں پاکستان کا تاثر دن بدن بہتر ہو رہا ہے، کئی امریکی کمپنیاں پاکستان سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ یہ بات پاکستان کیلئے نیک شگون ہے کہ خود امریکی صدر اسلام آباد کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here